تازہ ترین

این ایس کالج باڑھ میں اِگنو کا لرننگ سپورٹ سینٹر قائم ہوگا، دیہی طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کی سہولت

📅 29-09-2026 👁 7 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بہار و بنگال

پٹنہ(ہریس ریلیز)، 29 ستمبر 2026: باڑھ کے قدیم اور معروف تعلیمی ادارہ اے
این ایس کالج کے لیے یہ ایک بڑی تعلیمی کامیابی ہے کہ کالج میں اندرا گاندھی
نیشنل اوپن یونیورسٹی (اِگنو) کے لرننگ سپورٹ سینٹر کے قیام کو منظوری مل گئی
ہے۔ اس مرکز کے قیام سے 40 کلومیٹر کے دائرے میں آنے والے دیہی علاقوں کے طلبہ
کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں بڑی سہولت میسر آئے گی۔کالج کے پرنسپل پروفیسر
ڈاکٹر ششی پرتاپ شاہی کی مسلسل کوششوں اور رہنمائی کے نتیجے میں یہ اہم پیش
رفت ممکن ہوئی ہے۔ ان کی قیادت میں پروفیسر انجم اشرفی اور ڈاکٹر شویتا رائے
نے اِگنو کے علاقائی مرکز، پٹنہ میں علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر ای کرشنا راؤ سے
ملاقات کی۔ ملاقات میں سینٹر کے قیام سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ
خیال کیا گیا، جس کے بعد اس کے قیام پر حتمی اتفاقِ رائے ہوا۔اس موقع پر اِگنو
کی جانب سے ڈاکٹر آصف اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈاکٹر نیلو شرما، اسسٹنٹ ریجنل
ڈائریکٹر اور جناب جے پرکاش اوجھا، ڈپٹی رجسٹرار بھی موجود تھے۔مجوزہ لرننگ
سپورٹ سینٹر کا بنیادی مقصد ’’طلبہ، و طالبات کی مدد کریں‘‘ کے تصور کو فروغ
دینا ہے۔ اس کے تحت کالج کے طلبہ آس پاس کے دیہی علاقوں کے طلبہ کو تعلیمی
رہنمائی، مطالعاتی مواد اور امتحانات کی تیاری میں تعاون فراہم کریں گے۔پرنسپل
ڈاکٹر ششی پرتاپ شاہی نے کہا کہ سینٹر کے شروع ہونے سے باڑھ، مکامہ،
بختیارپور، اتھمل گولا، بیلچھ سمیت پورے سب ڈویژن کے طلبہ و طالبات مستفید ہوں
گے۔ اب انہیں بی اے، ایم اے، بی کام، ایم کام، بی ایس سی، ایم ایس سی کے علاوہ
مختلف ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے اور تعلیم کے لیے پٹنہ یا دیگر بڑے
شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔یہ مرکز خصوصاً ان دیہی طلبہ کے لیے ایک اہم
تعلیمی سہولت ثابت ہوگا جو فاصلے اور دیگر وجوہات کی بنا پر بڑے شہروں میں جا
کر تعلیم حاصل کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔یہ اطلاع اے این کالج باڑھ کے صدر شعبہ
اردو ڈاکٹر ضمیر رضا نے ایک پریس ریلیز کے ذریعہ دی ہے۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🌱 New Reporter ★★★★★
M

Mailer

📍 N/A

📰 9 پوسٹ👁 84 قارئین📊 9.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

مرکزی ادارہ شرعیہ پٹنہ میں قاضیان شرع کااجلاس اورفقہی ویب سائٹ کے قیام پر اہم فیصلے

ڈاکٹر توقیر عالم توقیر کے شعری مجموعے ’’دل مضراب‘‘ کا اجرا

حضرت غوث الاعظم کی زندگی امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ: مفتی غلام حسین ثقافی

مقبول ترین پوسٹس

صحافی ستیم مشرا پر حملہ کرنے والوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے - سراج احمد قریشی

👁 74 ویوز

नाना पाटेकर ने पेश की गंगा-जमुनी तहजीब की मिसाल, नाती के कान में मदरसे के उस्ताद से दिलवाई अज़ान

👁 47 ویوز

पत्रकारिता लोकतंत्र की रीढ़, कलम की स्वतंत्रता की रक्षा हम सभी की जिम्मेदारी - सरयू राय

👁 42 ویوز

والدین کی تربیت: اولاد کے لیے دنیا و آخرت میں رفعت و کامیابی کا عظیم الشان زینہ ہے

👁 38 ویوز

رویندر ناتھ ٹھاکر اور 'وشو بھارتی' یونیورسٹی

👁 37 ویوز